News

Check out market updates

ڈی ایچ اے بھاولپورجناب شاہد محمود پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ میٹنگ

آج ڈی ایچ اے آفس میں جناب شاہد محمود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے میٹنگ کی اور انتہائ مفصل اور خوبصورت انداز میں موجودہ ڈیولپمنٹ اور آئندہ کے مزید منصوبوں کے باریمیں تفصیلا” آگاہ کیا-

مین روڈ کی کارپٹنگ اس ماہ مکمل ہو جاۓ گی۔
مین گیٹ کو مزید بڑا کیا جا رہا ہے،
نہر کو خوبصورت لائٹس سے آراستہ کیا جائگا جو کہ انتہائ خوبصورت نظارہ پیش کرے گی۔
ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور قرعہ اندازی کے بعد باؤنڈری وال کا کام شروع کر دیا جائگا۔
اے، بی ، سی ، ڈی اور ایف سیکڑز کی قرعہ اندازی ۲۵ دسمبر کو ہو گی اور ان سیکڑز پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔قرعہ اندازی کے بعد پلاٹ کے تیار ہوتے ہی قبظہ دے دیا جاۓ گا۔
بجلی ، گرڈ اسٹیشن اور سوئ گیس کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے
۔ ۵۵۰۰+ فائلز ابتک ہوئ ہیں اور ایک کنال فائل کا قرعہ اندازی میں نکلنے کا ریشو ۵۰ % اور ۱۰ مرلہ فائل کا ۸۰ % تک چانس ہے۔ تھیم پارک کے کنسلٹنٹ ابراہیم شمسی صاحب ہیں۔اور یہ مین انٹرنس پر ہو گا۔
پارک میں ڈانسنگ فاؤنٹین ، ریسٹورنٹ اور پلے لینڈ ایریا کا کام اپریل مئی میں مکمل ہو جائگا۔
اک دو ماہ میں لائف سٹائل پارک کی ارتھ بریکنگ ہو گی ، اسمیں جیم، سوئمنگ پول، بنکئوئٹ ہال، اور ریسٹورنٹ وغیرہ ہونگے۔ پئکیجز اور امپوریم مال لاہور کی طرز کا مال انھی کے کنسلٹنٹ علی نقوی تیار کرائیں گے۔
ڈی ایچ اے کی جامعہ مسجد کے کنسلٹنٹ نئیر علی دادا ہیں اور جلد ہی کام شروع ہو جائگا۔
ڈی ایچ اے کی خوبصورت مین بلڈنگ نیسپاک کے تعاون سے بن رہی ہے۔
ڈی ایچ اے میڈیکل کالج اپنی بلڈنگ میں ڈی ایچ اے شفٹ ہو جائگا اور اس کے ساتھ ڈینٹل کالج اور ہسپتال بھی بنایا جاۓگا۔
ڈی ایچ اے میں سمال چڑیا گھر بھی بنایا جا رہا ہے۔ لوگوں اور مقامی شہریوں کو ڈی ایچ اے اور ڈیولپمنٹ سے آگاہی کے لیۓ جشن بہاراں ، فوڈ فئسٹیول اور میوزک کنسرٹ کرآۓ جائیں گے۔ وزٹ کرنے والے لوگوں کے لیۓ واش روم اور کافی شاپ سمال ایریا بنایا جا رہا ہے۔
دو کوسٹرز پبلک کو سائٹ وزٹ کرانے کے لیۓ لی جا رہی ہیں اور سائٹ پر چاۓ وغیرہ سے تواضع کی جا ۓ گی۔ سائٹ پر گاف کارٹ کے ذریعہ پلاٹ وزٹ کرأۓ جائیں گے۔
ڈی ایچ اے سائٹ پر ڈی ایچ اےکنٹینر آفس جلد ہی کام شروع کر دیگا اور تمام ٹرانسفر وہیں ہوں گے ، اور ڈیلرز کو بھی کنٹینرز افس کی سہولت دی جائیگی ۔
دسمبر اور جنوری میں بہت سے کام مکمل ہو چکے ھونگے اور چھ ماہ ہی میں بہت سی تبدیلیاں ہو جائینگی۔ ڈی ایچ اے ولاز کا پوسیشن مارچ اپریل تک دے دیا جاۓ گا۔ ولاز میں سی سی ٹی وی، باؤنڈری وال،سکول ، مسجد،مارکیٹ، گراسری شاپس اور تین سال تک پک اور ڈراپ کی سہولت دی جائیں گی۔ سائٹ پر اتوار بازار بھی بناۓ جائیں گے۔
——————————————————————
ان تمام اپ ڈیٹس کے لیۓ ہم پراجیکٹ ڈائریکٹر جناب شاہد محمود صاحب اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں اور ان کی ذاتی توجہ سے ترقیاتی کاموں کی رفتار سے مطمئن ہیں ۔